37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںحیدرآباد :پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف...

حیدرآباد :پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 24 اپریل (اے پی پی):پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور آبی جارحیت کے خلاف پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت عقیل احمد صدر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن نے کی جبکہ محمد عابد جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ حیدرآبادو دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ عقیل احمد نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "عالمی معاہدے کی یکطرفہ معطلی بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتی ہےیہ صرف ایک سفارتی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر انسانی بھی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں کروڑوں پاکستانی شہریوں کی زندگی، زراعت، اور معیشت شدید متاثر ہو سکتی ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف ساری قوم متحد ہے، محمد عابد نے کہا کہ بھارت کے یہ عزائم دراصل خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں، مودی حکومت اپنی داخلی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کر رہی ہے،

- Advertisement -

جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں نے اقوامِ متحدہ، عالمی بینک اور دیگر عالمی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور بھارت پر بین الاقوامی دبا ئو ڈالیں کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ قومی حقوق کے تحفظ کی خاطر ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی اور عوام کو بھارت کے مکار عزائم سے آگاہ کرتی رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587768

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں