29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںحیدرآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار ، ایک کلو سے زائد...

حیدرآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار ، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 24 اپریل (اے پی پی):حیدرآباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ تھانہ قاسم آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے نورشاہ قبرستان کے قریب سے منشیات سپلائر بنام مجاہد عرف کالو رند کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1,210 گرام چرس برآمد کرلی۔ قاسم آباد پولیس نے گرفتار منشیات سپلائر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587292

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں