27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںحیدر آباد میں سکولوں کے طلبا کا مظاہرہ،پاک فوج سے اظہار یکجہتی،بھارتی...

حیدر آباد میں سکولوں کے طلبا کا مظاہرہ،پاک فوج سے اظہار یکجہتی،بھارتی جارحیت کی مذمت

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 07 مئی (اے پی پی):بھارتی بزدلانہ کارروائی اور دراندازی کے خلاف حیدرآباد میں مختلف سکولوں کے طلبا سڑکوں پر نکل آئے۔ دی این ایس مونٹیسوری ہائی سکول سسٹم، دی رائل کیمبرج سکول سسٹم سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا نے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ننھے طلبا نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کی مذمت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

مظاہرے کے دوران طلبا نے پاک فوج کی ہر محاذ پر کامیابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ طلبا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نہتے شہریوں پر بھارتی میزائل حملہ بزدلانہ اقدام ہے جس کا پاک فضائیہ اور افواجِ پاکستان نے بروقت اور منہ توڑ جواب دیا۔ مظاہرے کے شرکا نے واضح کیا کہ وطن عزیز کا ہر بچہ ملکی دفاع کے لیے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

- Advertisement -

مظاہرے کا مقصد نہ صرف بھارتی جارحیت کی مذمت بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا پیغام دینا بھی تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593796

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں