حیرت انگیز طور پر اپوزیشن جماعتیں وہی چیز چاہتی ہیں جو پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں، سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

77
وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت جلد ٹیکسلا اور پشاور میں لیبرکالونیوں کا افتتاح کریں گے، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت جلد ٹیکسلا اور پشاور میں لیبرکالونیوں کا افتتاح کریں گے، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اپوزیشن جماعتوں کے بارے میں کہا ہے کہ یہ آل پارٹیز کرپشن یونین ہیں ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جمعرات کے روز اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر اپوزیشن جماعتیں وہی چیز چاہتی ہیں جو پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اپوزیشن جماعتیں ایسی نہیں جو اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیے ملک کو بلیک لسٹ کی جانب لے کر جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب این آر او کے لیے کیا جارہا ہے لیکن ایسا نہیں ہونے والا۔