حیدرآباد۔ 27 ستمبر (اے پی پی):حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے ،بجلی چوروں کے خلاف حیسکو ریجن میں جاری آپریشن میں اب تک2ارب4کروڑ12لاکھ سے زائد کی وصول کئے جاچکے ہیں، 929بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں پرچے جمع کرائے جاچکے ہیں، 317بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کئے جاچکے ہیں جس کے نتیجے میں31بجلی چور صارفین کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔
بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوںمیں اب تک 977ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر کے 208ٹرانسفارمرز اتارے جا چکے ہیں ،بجلی چوروں کے خلا ف کارروائی کے دوران آپریشن سب ڈویژن دوڑکی حدود میں ایک عدد آئس فیکٹری حوالہ نمبر24373140002702سے 7لاکھ15ہزار899کی ریکوری کی گئی، اسی طرح آپریشن سب ڈویژن پھلیلی میں کارروائی کے دوران حوالہ نمبر05372420081850سے ایک لاکھ7ہزار551وصول کئے گئے ،سب ڈویژن سرفراز کالونی حوالہ نمبر02371130097600سے95ہزار وصولی کی گئی، آپریشن سب ڈویژن میمن میں کارروائی کے دوران حوالہ نمبر15372440046010سے70ہزار ایڈوانس جرمانہ کی مد میں وصول کیے گئے۔