حیسکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ،ایک فیکٹری پرچھ کروڑروپے جرمانہ

119
Hesco

حیدرآباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی):حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ،ایک فیکٹری پر 6کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا،

ترجمان کے مطابق حیسکو کے 13لاکھ صارفین ہیں جن پر169ارب سے زائد کے واجبات ہیں ، اسی سلسلے میں حیسکوریجن کے مختلف آپریشن سب ڈویژن گاڑی کھاتہ، سانگھڑ، ٹنڈو آدم اور ٹھٹھہ میں کارروائیاں کی گئی ہیں،

ٹھٹھہ ڈویژن کی حدود میں کی گئیں کارروائیوں کے دوران حوالہ نمبر3037271003829-D2bمنقطع کر دیا گیااورصارف 86244روپے کا نادہندہ ہے، حوالہ نمبر30372710015067-D2bکاکنکشن بھی عارضی منقطع کیا گیا جوکہ ڈائریکٹ پکڑا گیااوریہ 175533روپے کا نادہندہ ہے،حوالہ نمبر30372710038721-D2bمیٹر لگا ہوا جوکہ ڈائریکٹ چلتا ہوا پکڑا گیا ، وہ331111 کانادہندہ ہے جس میں196565بقایاجات کے ساتھ ساتھ134546کے جرمانہ بھی شامل ہے،

ان تینوں کنکشن کو فوری طور پرمنقطع کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لانے کے لئے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرانے کے لیے درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں ،اسی طرح ایکسین آپریشن ڈویژن گاڑی کھاتہ منیر پنہور نے بجلی چوری کے خلاف مہم میں ٹیم کے سربراہ سہیل احمد شیخ کی سربراہی میں گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کی حدود میں کارروائی کے دوران اسٹیشن روڈ پر واقع ہوٹلوں پرچھاپے مارے جس میں 2ہوٹلز کے میٹرز میں مختلف قسم کی چوری پکڑی گئی،

السعادات ہوٹل کامیٹر بوگس پکڑا گیا اور کاشف ہوٹل کے میٹرمیں ٹیمپرنگ پکڑی گئی جنکو فوری طور پرمنقطع کر دیا گیا اور قانونی کارروائی کے لئے فورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرانے کے لئے لیٹر جمع کرادیئے گئےاسکے نتیجے میں حوالہ نمبر27371120509000سے1لاکھ30ہزار کی ریکوری کی گئی ، حوالہ نمبر27371120528100 جسے1لاکھ بقایاجات بمع جرمانہ ریکور کیا گیا،

حیسکو میں مزید کارروائیوں میں ایکسین آپریشن ڈویژن ٹنڈ آدم فضل الرحمن نے ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن اوڈیرو لعل لقمان نے تکنیکی عملے کے ہمراہ صادق اسٹیل کاسٹنگ فیکٹری کے میٹر کو چیک کیا تو اس میں انکشاف ہواکہ یہ ایک کروڑ یونٹس کی سالانہ چوری میں ملوث ہے حوالہ نمبر24373330002360جو کہ 25لاکھ97ہزار سے زائد کے واجبات ہیں بنام صادق مری ولد حامد مری اس کے خلاف پی ایس ٹنڈوآدم میں FIR/244 کرادی گئی ہے، اور اس پر6کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیاجس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے بھی مار رہی ہے۔