30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںحیسکو کا ٹنڈوآدم اور نواحی علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے...

حیسکو کا ٹنڈوآدم اور نواحی علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے وصول، دو افراد گرفتار

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):حیسکو نے ٹنڈوآدم اور گرد و نواح کے دیہات میں بجلی چوری اور واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ حیسکو چیف کی ہدایات پر ایکسئین ٹنڈوآدم غیاث الدین شیخ کی سربراہی میں ایس ڈی او سب ڈویژن ون ادریس حسن کھوکھر، لائن سپرنٹنڈنٹ فہیم قریشی، ڈسکوز سپورٹ یونٹ (DSU) کے کمانڈوز اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران لاکھوں روپے کے بقایاجات وصول کیے گئے جبکہ فہیم کالونی، خدابخش کالونی، ایدھی سینٹر، رشید کالونی، سبزی منڈی، شہدادپور روڈ، احمد بُرڑہ گاؤں، سرائے جان محمد اور دیگر علاقوں میں ٹرانسفارمر کاٹ دیے گئے۔ بجلی چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ایکسیئن غیاث الدین شیخ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ایسی کارروائیاں مزید تیز کریں تاکہ واپڈا کو مالی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590605

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں