حیدرآباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):حیسکو کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے ،مختلف علاقوں لیاقت کالونی، سرفراز کالونی، ٹنڈومحمد خان، دولتپور،شاہپور چاکرویگرڈویزن اورسب ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران13کروڑ19لاکھ روپے وصولی کر لی گئی ہے، نادہندگان سے 13کروڑ15لاکھ روپے جبکہ جرمانہ کی مد میں4لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی،2 ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہےجن پر33لاکھ80ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،
اسی طرح لاڑسرکل میں 2 ٹرانسفارمرسے بجلی منقطع کر دی گئی ہے جس پر33لاکھ80ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،حیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں7ستمبر سے اب تک 7رب65لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں جس میں نادہندگان سے6ارب95کروڑ37لاکھ اور جرمانہ کی مد میں 5کروڑ28لاکھ روپے سے زائد وصول کئے گئے ہیں،333د ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور1891 ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے،
ٹوٹل2224ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کی گئی ہے جن پر4ارب 91کروڑ74لاکھ89ہزار سے زائد کے واجبات ہیں، 3409بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے پولیس اسٹیشوں پر لیٹر جمع کرادیئے، 548مقدمات بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف درج ہوچکے ہیں،88 بجلی چور گرفتار کرلئے گئے ہیں۔