حیدرآباد۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):حیسکو انتظامیہ بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف جاری مہم کے دوران ریجن کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 12کروڑ12لاکھ روپے وصولی کی ہے، 28عدد ٹرانسفارمرز سے نادہندہ صارفین کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جن پر6کروڑ17لاکھ57ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،
حیدرآباد سرکل میں3عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جن پر58لاکھ64ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،لاڑسرکل میں9عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جن پر65لاکھ 96ہزارسے زائد کے واجبات ہیں،نوا ب شاہ سرکل میں 16 عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جن پر4کروڑ92لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں۔ حیسکو ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں 7ستمبر سے اب تک 5ارب77کروڑ72لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں جس میں نادہندگان سے5ارب72کروڑ73لاکھ اور جرمانہ کی مد میں4کروڑ98لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں،327 عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں، اور1778عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل2105 ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کئے گئے ہیں جن پر4ارب66کروڑ55لاکھ4ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،2739بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے پولیس سٹیشنوں پر لیٹر جمع کرادیئے،بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف503مقدمات درج ہوچکے ہیں،83 بجلی چور گرفتار کرلیے گئے،
حیسکو ریجن میں جاری آپریشن میں اب تک حیسکو انتطامیہ کی جانب سے سرکل حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے68عدد ٹرانسفارمرز سے اتارے جاچکے ہیں اور210ٹرانسفارمرزسے بجلی منقطع کی جاچکی ہے جن پر92کروڑ2لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں، سرکل لاڑکے مختلف علاقوں سے92عدد ٹرانسفارمرز سے اتارے جاچکے ہیں اور497ٹرانسفارمرزسے بجلی منقطع کی جاچکی ہے جن پر77کروڑ44لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں، سرکل نواب شاہ کے مختلف علاقوں سے112عدد ٹرانسفارمرز سے اتارے جاچکے ہیں اور 859 ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کی جاچکی ہے جن پر2ارب63کروڑ99لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں، سرکل میرپور خاص کے مختلف علاقوں سے55عدد ٹرانسفارمرز سے اتارے جاچکے ہیں اور212ٹرانسفارمرزسے بجلی منقطع کی جاچکی ہے جن پر33کروڑ8لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں ۔ ـ