حیسکو کی بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف مہم جاری ،15کروڑ62لاکھ روپے وصولی کی

80

حیدرآباد۔ 01 نومبر (اے پی پی):حیسکو کی بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف مہم جاری ہے ،اس سلسلہ میں مختلف علاقوں گاڑی کھاتہ، حالی روڈ، ٹنڈوالہیار، ڈگری، مٹھی ویگرڈویژن اورسب ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران 15کروڑ62لاکھ روپے وصولی ہوئی ہے جس میں نادہندگان سے 15کروڑ61لاکھ روپے اور جرمانہ کی مد میں80ہزار روپے سے زائد کی وصولی کی گئی،15عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے

،جن پر2کروڑ77لاکھ57ہزار سے زائد کے واجبات ہیں، لاڑسرکل میں4عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جن پر33لاکھ85ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،نوا ب شاہ سرکل11عدد ٹرانسفارمرزسے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جن پر2کروڑ43لاکھ 72ہزار سے زائد کے واجبات ہیں۔

حیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں7ستمبر سے اب تک6ارب47کروڑ 92 لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں جس میں نادہندگان سے6ارب42کروڑ82لاکھ اور جرمانہ کی مد میں5کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد وصول کئے گئے ہیں، 333 عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور1874عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے،

ٹوٹل2207ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کئے گئے ہیں جن پر4ارب 88کروڑ 92لاکھ 8ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،3127بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے پولیس تھانوں میں درخواستیں جمع کرادی گئیں ہیں، بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف538مقدمات درج ہوچکے ہیں،88 بجلی چور گرفتار کرلیے گئے۔