حیدرآباد۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف ریجن میں مہم جاری ہے ،حیسکو کی جانب سے 20کروڑ14لاکھ روپے وصولی کی گئی ،جس میں نادہندگان سے 20کروڑ6لاکھ روپے جبکہ جرمانہ کی مد میں 6 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔حیسکو کی ٹیموں نے مہم کے دوران 3عدد ٹرانسفارمرز اتار لئے اور 35عدد ٹرانسفامرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل38ٹرانسفارمرزکی بجلی منقطع کی گئی ہے، جن پر7کروڑ99لاکھ روپے کی واجبات ہیں۔
حیسکو ترجمان کے مطابق 7ستمبر سے اب تک 3ارب3کروڑ66لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں جس میں نادہندگان سے2ارب99کروڑ61لاکھ اور جرمانہ کی مد میں 4کروڑ5لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں، 227عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور970عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل1197ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کئے گئے ہیں جن پر2ارب27کروڑ4لاکھ20ہزار سے زائد کے واجبات ہیں1116بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے مختلف پولیس تھانوں میں درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں اور بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف410مقدمات درج ہوچکے ہیں،43 بجلی چور گرفتار کرلیے گئے ۔