حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ، 2کروڑ40لاکھ روپے وصولی کرلی

113
Hesco

حیدرآباد۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے ،حیسکو اتنظامیہ نے ریجن کے مختلف علاقوں ڈگری، نوکوٹ، ہیرآباد، سیٹلائٹ ٹائون، پریٹ آباد، میمن، ماتلی اور دیگرڈویژن اورسب ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران 2کروڑ40لاکھ روپے وصولی کر لی ہے جس میں نادہندگان سے2کروڑ39لاکھ روپے اور جرمانہ کی مد میں ایک لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں،6عدد ٹرانسفارمرز اتارے جاچکے ہیں اور58عدد ٹرانسفامرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل64ٹرانسفارمرزکی بجلی منقطع کئے گئے ہیں،

جن پر14کروڑ73لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔حیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں گذشتہ ماہ 7ستمبر سے اب تک 3ارب87کروڑ63لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں جس میں نادہندگان سے3ارب83کروڑ43لاکھ اور جرمانہ کی مد میں 4کروڑ21لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں، 289عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور1195عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل1484ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کئے گئے ہیں جن پر3ارب11کروڑ26لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں۔ 1417بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے مختلف پولیس تھانوں میں درخواستیں جمع کرادی ہیں ، بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف434مقدمات درج ہوچکے ہیں اور45بجلی چور گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔ـ