حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

74
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

حیدرآباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ترجمان حیسکو کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 509 کنیکشن پکڑے گئے، جن میں سے456 کے خلاف مختلف تھانوں پر FIR درج کرانے کیلئے لیٹر جمع کرادئے گئے ہیں جس میں سے 47 ایف آئی ار درج ہوچکی ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 تجارتی، 1زرعی اور497 گھریلو تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے انکو272176 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 75 لاکھ 10ہزار 739 روپے ہے۔ 134 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 10 ارب 19 کروڑ 58 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے، 23898 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان حیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 194ملزمان کو گرفتار کیا گیا،1ملازم کو نوکری سے فارغ اور 3ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ 41ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ مجموعی طور 19723 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 2549 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ بجلی چوروں کو اب تک 1 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزارسے زائد یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 47 کروڑ 78 لاکھ سے زائد ہے۔

واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئربشیر احمد بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے حیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔