حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 409 کنکشن منقطع

144
Hesco

حیدرآباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):حیسکو کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی چوری کرنے والے409 کنکشن پکڑے گئے،جن میں سے357 کے خلاف مختلف تھانوں ایف آئی آر درج کرانے لیٹر جمع کرادئے گئے جس میں 34 ایف آئی آر درج ہوچکی، تمام کنکشنز منقطع کرکے 1 لاکھ 99 ہزار 698 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 59 لاکھ 45 ہزار 277 روپے ہے۔

تفصیل کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر حیسکو انجنیئربشیر احمدکی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 409 کنیکشن پکڑے گئے، جن میں سے357 کے خلاف مختلف تھانوں FIR درج کرانے لیٹر جمع کرادئے گئے ہیں جس میں 34 ایف آئی ار درج ہوچکی ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1صنعتی، 5 تجارتی اور 403 گھریلو تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکی انکو1 لاکھ 99 ہزار 698 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 59 لاکھ 45 ہزار 277 روپے ہے۔ 146 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 10 ارب 55 کروڑ 98 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے، 28639 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان حیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 196ملزمان کو گرفتار کیا گیا،1ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، 3 ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا، 42 ملازمین کو معطل کردیا گیا

، مجموعی طور 23570 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے3041 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک 1 کروڑ 71 لاکھ 30ہزار سے زائد یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 54 کروڑ 79 لاکھ سے زائد ہے۔

واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئربشیر احمد بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے حیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔