خاتم النبیین حضرت محمد کا یوم ولادت آج ملک بھرمیں مذہبی جو ش و خروش اور عقیدت و احترام سے کے ساتھ منایا جارہا ہے

231
APP35-21 FAISALABAD: November 21 - A view of Jashn-e-Milad procession is heading toward its destination at Clock Tower. APP photo by Tasawar Abbas

فیصل آباد ۔21نومبر(اے پی پی)خاتم النبیین حضرت محمد کا یوم ولادت آج ملک بھرمیں مذہبی جو ش و خروش اور عقیدت و احترام سے کے ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر فیصل آباد میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس کے تحت 6 ایس پیز،13 ڈی ایس پیز ،8انسپکٹر،89سب انسپکٹر،474اے ایس ائیزسمیت پولیس کے 3ہزار سے زائد افسران وجوان سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ سٹی پولیس فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ آج 12 ربیع الاول کے روز عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں مرکزی جلوس جامع مسجد سنی رضوی جھنگ بازار فیصل آباد سے برآمدہو کرچوک جھنگ بازار سے امام بارگاہ چوک سے نڑوالاچوک سے کوتوالی امین پور بازار سے گھنٹہ گھر سے چوک کچہری سے سرکلرروڈ سے ہوتا ہوا گمٹی چوک کارخانہ بازار سے گھنٹہ گھر پہنچ کر جھنگ بازار میں داخل اور جامع مسجدسنی رضوی جھنگ بازار میں اختتام پذیر ہو گا ۔