اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھیلسیمیا مرکز کا دورہ کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بیگم ثمینہ عارف علوی نے ایف نائن میں پاکستان بیت المال کی جانب سے تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں میں عیدی اور عید کے تحفے تقسیم کئے ۔ خاتون اول نے بچوں کی صحت کے متعلق دریافت کیا، اِس موقع پر منجینگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بھی موجودتھے۔