اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) خاتون اول پاکستان بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ بچیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کےلئے بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، قومی ترقی کےلئے جب تک خواتین کو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اس کی افرادی قوت کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اور ان کو …
خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) خاتون اول پاکستان بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ بچیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کےلئے بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، قومی ترقی کےلئے جب تک خواتین کو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اس کی افرادی قوت کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اور ان کو یکساں مواقع فراہم نہیں کئے جائیں گے تب تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پاکستان ریڈ کریسنٹ کے زیراہتمام انٹرنیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موضوع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ ڈاکٹر سعید الٰہی بھی موجود تھے۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ اسلامی تہذیب میں ایک بہترین معاشرے کی تشکیل میں خواتین بنیاد کی حیثیت رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسلامی معاشرے میں بیٹیوں کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور ان کی زندگی کا تحفظ کیا گیا ہے۔








