اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ ثقافتی ورثہ قوم کی شناخت ہوتا ہے جسے قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے تحفظ دیا جانا چاہئے، پاکستان متنوع اور دلکش ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے اور اسے لوک روایات کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرتے ہوئے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں لوک ورثہ …
خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کا لوک ورثہ میوزیم میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ ثقافتی ورثہ قوم کی شناخت ہوتا ہے جسے قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے تحفظ دیا جانا چاہئے، پاکستان متنوع اور دلکش ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے اور اسے لوک روایات کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرتے ہوئے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں لوک ورثہ میوزیم میں روائتی ٹوکریاں بنانے کے بارے میں سات روزہ تربیتی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بیگم محمودہ نے کہا کہ جو اقوام خود کو اپنی ثقافت سے الگ کر لیتی ہیں اور اجنبی ثقافتوں کی اندھا دھند پیروی کرتی ہے، وہ اقوام عالم میں فخر کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی شناخت کا تحفظ قوم کے اعتماد کو جلا بخشتا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ خا








