خاتون اول ثمینہ علوی کا دارلاحساس سویٹ ہوم کا دورہ

لاہور۔30 جولائی(اے پی پی )خاتون اول ثمینہ علوی نے منگل کے روز بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے دارلاحساس سویٹ ہوم جوہر ٹاﺅن کا دورہ کیا جہاں انہیں کوآرڈینیٹر دارلاحساس شائستہ طارق نے بریفنگ بھی دی، ثمینہ علوی کے ہمراہ ان کی دو صاحبزادیاں بھی تھیں، انہوں نے دارلاحساس کے کمروں کا وزٹ کیا جہاں مستحق طلباءرہائش پذیر تھے، انچارج دارلاحساس کنول اور ڈسٹرکٹ آفیسر حافظ عثمان بھی …

لاہور۔30 جولائی(اے پی پی )خاتون اول ثمینہ علوی نے منگل کے روز بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے دارلاحساس سویٹ ہوم جوہر ٹاﺅن کا دورہ کیا جہاں انہیں کوآرڈینیٹر دارلاحساس شائستہ طارق نے بریفنگ بھی دی، ثمینہ علوی کے ہمراہ ان کی دو صاحبزادیاں بھی تھیں، انہوں نے دارلاحساس کے کمروں کا وزٹ کیا جہاں مستحق طلباءرہائش پذیر تھے، انچارج دارلاحساس کنول اور ڈسٹرکٹ آفیسر حافظ عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے،بریفنگ کے دوران خاتون اول کو بتایا گیا کہ اس ادارے میں 80کے قریب بچے رہائش پذیر ہیں اور یہ بچے ایجوکیٹر جیسے تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم ہیں ¾ ان تمام بچوں کے تعلیمی ،رہائشی اور میڈیکل کے تمام اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے، خاتون اول ثمینہ علوی نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں ہر طرح کی سہولتیں مہیا کی جانی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ آج یہاں آکر انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ اس طرح کے اداروں کا دائرہ کار ملک کے کونے کونے میں ہو تا کہ کوئی بھی مستحق بچہ تعلیم اور دیگر سہولیات سے محروم نہ رہ سکے۔