- Advertisement -
سرگودھا۔ 13 فروری (اے پی پی):سرگودھا میں ایک خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے مرکزی ملزمان گرفتارکرلیاگیا۔
تھانہ اربن ایریا کی حدود میں خاتون کو علاج کے نام پر ایک عامل خاتون نے اپنے باپ کی مدد سے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں واقعہ کے بعد ملزم باپ بیٹی موقع سے فرار ہو گئے تھے پولیس کی خصوصی ٹیموں نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان باپ بیٹی کو گرفتار کر لیا ۔
- Advertisement -
ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے جس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560250
- Advertisement -