خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں ’’حج کانفرنس اور نمائش 2025″ جدہ میں جاری

174
King-Salman
King-Salman

جدہ ۔14جنوری (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں چار روزہ ’’حج کانفرنس اور نمائش 2025″ جاری ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حج کانفرنس اور نمائش 2025″ کا افتتاح مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے پیر کو کیا تھا۔’’حج کانفرنس اور نمائش 2025‘‘ کا عنوان ’’ نسوک کی طرف راستہ‘‘ ہے۔

حج و عمرہ کی وزارت کی جانب سے حج کے تجربے کے پروگرام کے تعاون سے منعقد کیا گیا جو کہ سعودی وژن 2030 کے اقدامات میں سے ایک ہے، ایونٹ کا چوتھا سالانہ ایڈیشن 13 سے 16 جنوری تک جدہ سپرڈوم میں منعقد ہو رہا ہے۔ ڈپٹی گورنر نے کانفرنس کے موقع پر منعقدہ نمائش کا دورہ کیا۔ 50 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی یہ نمائش حج کی خدمات پر مرکوز ہے، جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور اختراعات پیش کی گئی ہیں جس کا مقصد حج کے تجربے کو بہتر بنانا اور عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بڑھانا ہے۔

چار روزہ ایونٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 280 نمائش کنندگان، 100 سے زائد مقررین، مقامی اور بین الاقوامی خدمات فراہم کرنے والے، اور 100 سے زائد ممالک کے حج امور کے سٹیک ہولڈرز شرکت کر رہے ہیں ۔تقریب میں 150,000 زائرین کے متوقع ٹرن آؤٹ کے ساتھ 50 پینل مباحثے بھی شامل ہیں جن میں حجاج سے متعلق شعبوں کے مستقبل کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔