خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

116

ریاض ۔ 27 مارچ (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے چین کے وزیر دفاع جنرل وی بونگ ہا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض کے قصر یمامہ میں چین کے وزیر دفاع نے خادم حرمیں سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعاون کو جدید خطوط پر استوار اور مضبوط بنانے کے طور طریقوں اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر عسکری امور میں دونوں ملکوں کے در میان تعاون زیر بحث لائے گئے۔