خادم حرمین شریفین کی نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل

100

ریاض ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں ان دنوں کاشتکار اور چرواہے بروقت بارش نہ ہونے کی وجہ سے مشکل میں ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں آباد تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات کو بارش کے لیے خصوصی نماز ادا کریں۔ شاہ سلمان نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ پیغمبر اسلامۖ کی پیروی کرتے ہوئے سعودی عرب میں آباد لوگ مصیبت زدگان کے مسائل حل کرنے اور ان کی مشکلات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے گڑگڑ ا کر دعائیں کریں، ایسا کرنے سے رحمت کی بارش کا برسنا یقینی ہوجائے گا۔