19.8 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںخاران، ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران میں صحت کارڈ کاافتتاح

خاران، ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران میں صحت کارڈ کاافتتاح

- Advertisement -

خاران 21 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر چاکر انور بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر مشتاق مہیم، اور حمایت اللہ دوستین (ایم ای اے ایل آفیسر) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران نے اس اہم اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام عوام کو معیاری اور باآسانی صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں۔دریں اثنا، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال نے ڈپٹی کمشنر کو ہیلتھ کارڈ پروگرام کے فوائد سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کے تحت تمام طبی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ اقدام ضلع خاران میں صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575146

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں