خاران ، اینٹی کرپشن ڈے کے سلسلے میں والی بال اور بیٹمنٹن کے میچز کا افتتاح

82

خاران ۔ 21 نومبر (اے پی پی):صوبے بھر کی طرح رخشان ڈویژنل ہیڈکوارٹر خاران میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سرپرستی میں انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے سلسلے میں والی بال اور بیٹمنٹن کے میچز کا افتتاح کردیا گیا۔

والی بال میچز کا افتتاح سپورٹس آفیسر حبیب الرحمن کبدانی نے کیا اور بیٹمنٹن مقابلوں کے میچز کا افتتاح سپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد نے کیا ۔سپورٹس آفیسر حبیب الرحمن کبدانی نے کہا ان گیموں کے میچز کا افتتاح کرکے باضابطہ طور پر اینٹی کرپشن ڈے کے مناسبت سے خاران میں کھیلوں کی سرگرمیوں آغاز کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اسپورٹس بورڈز بلوچستان کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہا ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے صوبے بھر میں خاران کی سطح پر والی بال اور بیٹمنٹن کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کا بنیادی مقصد نہ صرف کھیلوں کے میدان کو آباد کرنا ہے بلکہ نوجوان کو منفی سرگرمیوں سے ہٹا کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔