خاران ۔ 26 مئی (اے پی پی):کیسکو خاران کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کیسکو کے صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 20 جون 2025 کے بعد اگر کسی بھی گھر یا دکان پر بجلی کا میٹر نصب نہیں ہوگا تو اُس پر 50,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ایسے افراد جن کے پاس بجلی کا کسی قسم کا رجسٹرڈ کنکشن موجود نہیں ہے (اور وہ غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کر رہے ہیں)
اُن پر 100,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اُن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ جن صارفین کے میٹر خراب ہیں، اُنہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر کیسکو دفتر عزہ سے رابطہ کر کے نیا میٹر لگوائیں یا موجودہ میٹر درست کروائیں۔ تمام صارفین سے گزارش ہے کہ اپنا بجلی کا کنکشن قانونی طریقے سے حاصل کریں، میٹر لگوائیں، اُسے درست رکھیں
اور اپنا بجلی کا بل بروقت ادا کریں تاکہ کنکشن منقطع ہونے سے بچا جا سکے۔ آپ کے تعاون سے ہی بجلی کا نظام بہتر بنایا جا سکتا ہے اور ناانصافی سے بچا جا سکتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601437