خاران ، ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

162

خاران ۔ 29 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر احمد بلوچ ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نور احمد کبدانی ، ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ ڈرگ انسپکٹر محمد یوسف کبدانی بھی شریک تھے۔

اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ہیلتھ ملازمین کی حاضری سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ڈپٹی کمشنر خاران نے اجلاس کے دوران کہا کہ شعبہ ہیلتھ کی کارکردگی کو خصوصی طور پر چیک اینڈ بیلنس کررہے ہیں اور انشاءاللہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔