خاران۔ 10 فروری (اے پی پی):خاران شہر میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔
شاہ میر واٹر سپلائی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے طاہر وفا ولد حاجی وفا اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے خاران ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جبکہ دوسرے واقعہ میں خاران شہر بائی پاس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ مجیب الرحمان ولد محمد خیر زخمی ہوگئے۔\