23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںخاشقجی کیس میں سعودی عرب کے اقدامات کی شفافیت پر اعتماد ہے،...

خاشقجی کیس میں سعودی عرب کے اقدامات کی شفافیت پر اعتماد ہے، روسی صدر

- Advertisement -

ریاض ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلیفون پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ گفتگو کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں سربراہان نے سعودہ عرب اور روس کے درمیان قائم خصوصی تعلقات اور تعاون اور رابطہ کاری کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران خادم حرمین شریفین نے روسی صدر کو سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں تمام تر حقائق جاننے کے لیے مملکت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور تحقیقات سے آگاہ کیا۔ شاہ سلمان نے یہ بھی باور کرایا کہ ان کی حکومت قصور وار ثابت ہونے والوں کے احتساب اور ان کو کڑی سزا دینے کا مصمّم ارادہ رکھتی ہے۔دوسری جانب صدر پیوٹن نے مملکت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور حالیہ تحقیقات کی شفافیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119123

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں