خالد مقبول صدیقی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد

129
Khalid Maqbool Siddiqui
Khalid Maqbool Siddiqui

کراچی۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد دی ہے، ایم کیو ایم مرکز سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے،

پاکستان میں موجود ہندو برادری کی گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں جن کا سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری ریاست کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔اس خوشی کے تہوار دیوالی پر ہم سب کو مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور مذہبی تنوع کے نظریے سے دیکھنا ہوگا جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بنائے۔