طرابلس ۔ 21 اگست (اے پی پی) لیبیا کی قومی آئل کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت اور آئل جیٹیوں اور تیل کی تنصیبات کی حفاظت پر مامور فورسز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں ملک کے مشرقی علاقوں میں واقع 3 بندرگاہوں سے بیرون ملک تیل کی برآمدات کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا۔ لیبیا کی تیل کی تنصیبات کی حفاظت پر مامور سیکورٹی دستوں نے گذشتہ ڈیڑھ برس سے تیل کی برآمدات کو روک دیا تھا۔ لیبیا کی قومی آئل کمپنی کے مطابق سیکورٹی اور سیاسی مسائل کے اعتبار سے ابھی کچھ رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں دور کئے جانے کی ضرورت ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی مانگ میں کمی کے باوجود لیبیا کی جانب سے تیل کی سپلائی کے عمل سے ایندھن کی قیمتوں میں مذید کمی کی توقع کی جا رہی ہے