- Advertisement -
سنگاپور ۔ 29 اپریل (اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی خریداری کے معاہدے 7سینٹ کی کمی کے ساتھ 45.96 ڈالر اوربرینٹ نارتھ سی کے تحت مستقبل کی خریداری کیلئے معاہدے 8سینٹ کی کمی کے ساتھ 48.06 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں پرمعمولی اثرات مرتب ہوئے ہیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2943
- Advertisement -