سنگاپور ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی ممالک کے لئے خام تیل کے عالمی نرخوں میں پیر کو معمولی اضافہ ہوا۔ سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں مارننگ ٹریڈ کے دوران وقفے پر نیویارک میں طے پانے والے معاہدوں کے تحت آئندہ ماہ کے لئے برنٹ کروڈ کی سپلائی ایک سینٹ بڑھ کر 77.63 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 6 سینٹ اضافہ کے ساتھ 67.65 ڈالر فی بیرل رہی۔