خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

242

سنگا پور ۔ 11 اپریل (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس سے مثبت توقعات ہیں۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے دوپہر کے وقت مئی کیلئے سودے 13 سینٹ (0.33 فیصد) اضافے کے ساتھ 39.85 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جون کیلئے سودے 15 سینٹ (0.36 فیصد) اضافے کے ساتھ 42.09 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔