خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا

سنگا پور ۔ 18 مئی (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹس میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کینیڈا کے جنگلات میں آگ اور نائجیرین آئل فیلڈز پر عسکریت پسندوں کے حملوں کے باعث کم پیداوار و سپلائی ہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے تک جون کیلئے سودے 14 سینٹ (0.29 فیصد ) بڑھ کر 48.45 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے …

سنگا پور ۔ 18 مئی (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹس میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کینیڈا کے جنگلات میں آگ اور نائجیرین آئل فیلڈز پر عسکریت پسندوں کے حملوں کے باعث کم پیداوار و سپلائی ہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے تک جون کیلئے سودے 14 سینٹ (0.29 فیصد ) بڑھ کر 48.45 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی کیلئے سودے 8 سینٹ (0.16 فیصد)بڑھنے کے بعد 49.36 ڈالر فی بیرل رہے۔دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں تیزی رہی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فروخت 48.31 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

Leave a Reply