خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

129

سنگاپور ۔ 30 اگست (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی ہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 21 سینٹ (0.45 فیصد) بڑھ کر 47.19 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 13 سینٹ (0.26 فیصد) بڑھنے کے بعد 49.39 ڈالر فی بیرل رہے۔