سنگا پور۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی تیل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں کمی آنے کا رجحان رہا۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی نومبر کے لئے سپلائی7 سینٹ کی کمی کے ساتھ 52.06 ڈالر فی بیرل اور لندن برنٹ نارتھ کی سپلائی 11سینٹ کی کمی کے ساتھ 57.79 ڈالر فی بیرل پر طے پائی۔امریکہ سے خام تیل کی پیداوار بڑھ کر 9.55 ملین بیرل یومیہ پر آگئے ہیں۔