خام تیل کے نرخوں میں کمی پیداوار میں اضافے کے باعث ہے،صورتحال پر دو ماہ میں قابو پالیا جائے گا، اوپیک

82

کویت سٹی ۔ 24 دسمبر(اے پی پی)تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم ( اوپیک) نے کہا ہے کہ خام تیل کے نرخوں میں حالیہ کمی پیداوار میں اضافے کے باعث ہے لیکن اس صورتحال پر جلد قابو پالیا جائے گا۔اوپیک کے صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے توانائی سہیل المزروعی نے گزشتہ روز رکن ملکوں کے وزارتی اجلاس کے موقع پر کہا کہ خام تیل کی عالمی پیداوار میں حالیہ اضافہ 2017 ءکے مقابلے میں کہیں کم ہے جس پر آئندہ ایک سے دو ماہ میں قابو پالیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت خام تیل کی فاضل عالمی پیداوار صرف 26 ملین بیرل ہے جبکہ 2017 ءمیں فاضل پیداوار کا حجم 340 ملین بیرل تھا۔ان کا کہنا تھا کہ خام تیل کی پیداوار بڑھنے کی وجہ سے اکتوبر سے اب تک خام تیل کے نرخ 36 فیصد کم ہوکر 54 ڈالر (47 یورو) فی بیرل کی سطح پر آچکے ہیں،2019 ءکے ابتدائی مہینوں میں تیل کی پیداوار پر کنٹرول کے ذریعے تیل کی قیمتوں میں بہتری لائی جائے گی۔