خام تیل کے نرخوں میں کمی

75

سنگا پور ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت لائٹ امریکی کروڈ(ڈبلیو سی آئی)کی اکتوبر کے لئے سپلائی 8 سینٹ کی کمی کے ساتھ 49.83 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 15 سینٹ کی کمی کے ساتھ 55.33 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔