26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںخام تیل کے نرخوں میں کمی

خام تیل کے نرخوں میں کمی

- Advertisement -

سنگاپور ۔ 15 جون(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو بھی خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ مارکیٹ میں تیل کی سپلائی میں اضافہ اور برطانیہ کے یورپی یونین سے ممکنہ انخلاءبارے سرمایہ کاروں کے خدشات ہیں۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے بعد از دوپہر سودے 69 سینٹ (1.42 فیصد ) گر کر 47.80 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 71 سینٹ (1.42 فیصد) کم ہوکر 49.12 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخوں میں 7.5 فیصد کمی ہوئی جو کہ 11 ماہ میں سب سے زیادہ کمی ہے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخوں میں کمی 5.5 فیصد رہی جو کہ 8 ماہ کی سب سے زیادہ کمی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8817

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں