خام ربڑ کی درآمدات میں 1.10 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات پاکستان

71

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) خام ربڑ کی درآمدات میں 1.10 فیصدکمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران خام ربڑ کی درآمدات 23.4 ارب روپے تک کم ہوگئیں جو مالی سال 2018ء کے دوران 23.65 ارب روپے رہی تھیں۔ اس طرح مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں مالی سال 2019ء کے دوران خام ربڑ کی ملکی درآمدات میں 61 کروڑ روپے یعنی ایک فیصد سے زائد کی ریکارڈ کی گئی ہے۔