ٹوکیو۔09 مئی (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی اور عالمی سپلائی میں اضافے کا امکان ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں اکتوبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 15.1 ین (6.8 فیصد) کم ہوکر 206.6 ین (1.84 ڈالر) فی کلو گرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ستمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 240 یوان کم ہوکر 13565 یوان ( 1965 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 2.4 امریکی سینٹ کم ہوکر 146.5 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔