خام روئی کی برآمدات میںکمی

149
Cotton is an important cash crop
Cotton is an important cash crop

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سال 2007ءکے دوران خام روئی کی برآمد سے47 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ 2011ءکے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات کا حجم 370ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔ اقوام متحدہ کی کام ٹریڈ کے اعدادوشمار کے مطابق 2015ءکے دوران خام روئی کی پاکستانی برآمدات کا حجم 100ملین ڈالر تک کم ہوگیا جس کی بنیادی وجہ کپاس کی ملکی پیداوار میں ہونے والی کمی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ناموزوں موسمی حالات اور دیگر عوامل کے باعث پاکستان میں کپاس کی پیداوار کم ہوئی ہے جس کے باعث خام روئی کی پاکستانی برآمدات کم ہوئی ہیں۔