خام روئی کی برآمدات میں 555.74 فیصد اضافہ

100
cotton ratio

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) اپریل 2019ءکے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات میں 555.74 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2019ءکے دورا ن خام روئی کی برآمدات 400 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ مارچ 2019ءمیں 61 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مارچ 2019ءکے مقابلہ میں اپریل 2019ءکے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں 339 ملین ڈالر یعنی 555.74 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔