خاندانی منصوبہ بندی کا عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے سول سوسائٹی اور علماء کرام کے ساتھ مل کر کام کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

168
خاندانی منصوبہ بندی کا عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے سول سوسائٹی اور علماء کرام کے ساتھ مل کر کام کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ 04 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کا عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے سول سوسائٹی اور علماء کرام کے ساتھ مل کر کام کیا جائے تاکہ وہ ان کی بات سنیں اور اس پر عمل بھی کریں۔ یہ بات انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن پیدا کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی فرزانہ کوثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا مقصد عوام میں خاندانی منصوبہ بندی کا شعور اجاگر کرنا، آبادی کی شرح کو کنٹرول کرنا اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی گل رعنا، سپیشل ایجوکیشن سے محمد انیس، سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کبریٰ بانو، ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر آمنہ بی بی، ڈسٹرکٹ کواڈینیٹرگرین سٹار محمد عمران، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ریاض حسین سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔