اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ان کے خاندان کے کاروبارکے بارے میں ان پربے بنیادالزامات عائد کئے گئے ہیں۔منگل کونیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب وہائی کورٹ سمیت وہ کئی عدالتوں میں مقدمات کاسامناکررہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ عوام ان کے خلاف کیسوں کی وجوہات جانتے ہیں کیونکہ …
خاندان کے کاروبارکے بارے میں ان پربے بنیادالزامات عائد کئے گئے ہیں، نواز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ان کے خاندان کے کاروبارکے بارے میں ان پربے بنیادالزامات عائد کئے گئے ہیں۔منگل کونیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب وہائی کورٹ سمیت وہ کئی عدالتوں میں مقدمات کاسامناکررہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ عوام ان کے خلاف کیسوں کی وجوہات جانتے ہیں کیونکہ سب کچھ ان کے سامنے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اس موقع پرکہاکہ عمران خان سے پوچھنا چاہئیے کہ انہیں شریف خاندان کے ریفرنسز کے نتائج بارے کون معلومات فراہم کررہاہے۔وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن سازشوں کا مقابلہ کررہی ہے ، اسلئے بعض عناصرنے جماعت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں وہ لوگ حکومت بنائیں گے جنہیں عوام کی حمایت اورتائید حاصل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پارلیمان کی توہین عوام کی توہین ہے، پارلیمان کو مضبوط بنانا ہوگا اوراس ضمن میں ہم اپناکرداراداکررہے ہیں۔








