خانپور، مسافر بسوں میں تصادم، 30 افراد زخمی، 10 کی حالت تشویشناک

خانپور ۔ 27 اگست (اے پی پی) خانپورکے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 30 سے زائد افراد زخمی جبکہ 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق کراچی سے پنجاب اور سوات سے کراچی جانے والی مسافر بسیں خانپورکے قریب آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد …

خانپور ۔ 27 اگست (اے پی پی) خانپورکے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 30 سے زائد افراد زخمی جبکہ 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق کراچی سے پنجاب اور سوات سے کراچی جانے والی مسافر بسیں خانپورکے قریب آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کے لیے تعلقہ اور سول ہسپتال خانپور منتقل کیا گیا جہاں 10 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔