ہری پور۔ 12 فروری (اے پی پی):خانپور میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ خانپور کے نواحی گاؤں کھوئی میرا میں محکمہ بہبود آبادی ہری پور اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام یوتھ کونسلر کھوئی میرا ملک اکرام علی اعوان کی نگرانی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا میڈیکل کیمپ میں آنے والے ویلج کونسل کی سینکڑوں خواتین مرد اور بچوں کا چیک اپ کر کے مختلف بیماریوں کی ادویات مفت تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر محکمہ بہبود آبادی ہری پور کی ڈاکٹر لبنی نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے شہریوں کا مختلف بیماریوں کے حوالے سے چیک اپ کر کے محکمہ بہبود آبادی اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے مفت ادویات تقسیم کی گئیں یوتھ کونسلر ملک اکرام علی اعوان نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر محکمہ بہبود آبادی ہری پور اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے افسران کا شکریہ ادا کیا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559694