29.9 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںخانیوال ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی نے ہیڈ سدھنائی کا...

خانیوال ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی نے ہیڈ سدھنائی کا دورہ کرکے سیلاب کی صورتحال اور ریلیف کیمپ میں سہولیات کا جائزہ

- Advertisement -

خانیوال۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان نے رات گئےہیڈ سدھنائی عبدالحکیم کا دورہ کیا۔انہوں نے مائی صفوراں فلڈ بند کے بریچ کا معائنہ کیا اور گورنمنٹ ہائی سکول شہادت کدلہ میں قائم فلڈریلیف کیمپ کا بھی وزٹ کیا اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمیٰ سلیمان، ڈی پی او اسمعیل کھاڑک اور ایم پی اے اکبرحیات ہراج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ سدھنائی پر پانی کا دباو کم کرنے کے کے لئے مائی صفوراں فلڈ بند پر تین مقامات پر کٹ لگایا گیا ہے جس سے پانی کی سطح میں کمی ہو رہی ہے اور ہیڈ سدھنائی پر پانی کا دباو184000 سے کم ہوکر150000 کیوسک ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ہیڈ محمد والا روڈپر پر کٹ لگانے کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کرے گا۔

- Advertisement -

فواد ہاشم ربانی نے توقع کا اظہار کیا کہ کہ ہیڈ محمد والا روڈ پر بریچ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سیلاب مثاثرین کے کیمپس میں بچوں کو باقاعدگی سے دودھ فراہم کرنے کا حکم اور کہا کہ ہر سیلاب متاثرہ ہر خاندان کو کیمپ میں الگ کمرہ یا ٹینٹ فراہم کیا جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے انتظامات کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دے دیا اور بتایا کہ جنوبی پنجاب میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھرپور مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزیر اعلیٰ کا ارسال کی جارہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب محمدکامران خان نے بتایا کہ سیلاب کے دوران پنجاب پولیس سیکیورٹی کے علاوہ ریسکیو سروسز بھی سرانجام دے رہی ہے جبکہ تمام فلڈ ریلیف کیمپس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس تعینات کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمیٰ سلیمان نے بریفنگ میں بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں500 سیلاب متاثرین رہائش پذیر ہیں جنہیں تین وقت کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ سیلاب متاثرین کے200 مویشیوں کو چارہ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں