خانیوال ،ڈینگی کے خاٹمے کے موثر کردار ادا کیاجائے انسداد ڈینگی ہفتہ14جون کو منایا جائے گا

6
خانیوال ،ڈینگی کے خاٹمے کے موثر کردار ادا کیاجائے انسداد ڈینگی ہفتہ14جون کو منایا جائے گا

خانیوال ۔ 13 جون (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر 14جون بروز ہفتہ کو ورلڈ انسداد ڈینگی ڈے منایا جائے گا،اس حوالے سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور الائیڈ محکموں کے زیراہتمام ڈینگی کےتدارک اور اسکے خلاف آگاہی کیلئے واکس اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔

جس میں ہیلتھ افسران اور سٹیک ہولڈرز ڈینگی سے بچاؤ،لاروا کی پیدائش روکنے اورصفائی و ستھرائی بارے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہمیں سنجیدہ کاوشیں کرنا ہونگی،ہر شہری ڈینگی مچھر و لاروا کےخاتمے میں اپنا کردارضرور ادا کرے۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تمام محکموں کے افسران اور سٹاف اپنے دفاتر کی خصوصی صفائی بھی کروائیں گے۔